• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم ایجنسی:امریکی ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں، عوام میں شدید خوف و ہراس

کرم ایجنسی (آن لائن) کرم ایجنسی کے علاقوں میں امریکی ڈرون طیاروں کی نچلی سطح پر پرواز سے مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کرم ایجنسی کے علاقوں لوئر کرم اور بگن میں امریکی ڈرون طیاروں نے نچلی درجے پر پرواز کی جس کے باعث مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرون طیارے کافی دیر تک علاقوں پر پروازیں کرتے رہے تاہم وہ بغیر کسی کارروائی کے واپس چلے گئے۔ واضح رہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے بہت عرصے بعد قبائلی علاقوں میں پرواز کی ہے۔
تازہ ترین