• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو بدنام کرنیکی بھارتی سازش ناکام

نئی دلی (جنگ نیوز) بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی اڑی حملے میں پکڑے گئے پاکستانیوں کے خلاف شواہد نہ ملنے پر کیس کو بند کر دیا گیا۔ اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہو نے کا شور مچانے والے بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی، گزشتہ سال اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور مودی حکومت نے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا لیکن حقیقت بالآخر سامنے آہی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نو جو ا نو ں کو گزشتہ برس 18 ستمبر کو اڑی سیکٹر پر حملے میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، لیکن شواہد کی عدم دستیابی پر بھارتی حکومت نے فوج کو دونوں پاکستانیوں کے خلاف کیس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ جیونیوز نے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے دونوں نوجوانوںفیصل حسن اور احسن خورشید کی غلطی سے سرحد پار کرنے اور بے گناہی کا معاملہ اُٹھایا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیس میں گرفتار دونوں پاکستانیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان بھیجا جائے گا تاہم ان کی واپسی کا طریقہ کار بھارتی وزارت خارجہ طے کرے گی۔ قبل ازیں بھارتی خفیہ ایجنسی نے دونوں نوجوانوں کو بے قصور قرار دے دیا تھا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا کے سیکٹر اڑی میں گزشتہ سال 18 ستمبر کو مسلح افراد کے حملے میں 18  بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے بھا ر ت نے حسب روایت اس کا الزام پاکستان پر لگا دیا تھا۔
تازہ ترین