• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 3جاںبحق

 ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ جنگ ) ڈیرہ میں پروا گھونسر کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے3افراد جاں بحق ہوگئے ، واقعہ کیخلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا۔ تھانہ پروآ کی حدود میں گھونسر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ثقلین ولد مختیار ،علی رضا ولد بشیر اور جمیل ولد رمضان کو قتل کردیا ۔اور موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کے خلاف مقتولین کے ورثا ء نے گھونسر روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا ۔ فائرنگ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ہے۔
تازہ ترین