• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نثارکی سچی اورکھری بات بلاول کے بابا کو بری لگتی ہے،طلال چوہدری

اسلام آباد(اے این این)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی دوسروں کی بات کرکے اپنے اعمال نہ چھپائے ، چوہدری نثار سچی بات کرتے ہیں تو بلاول کے بابا کو بری لگتی ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ کراچی میں امن کے قیام کا کریڈٹ وفاقی وزیر داخلہ کو جاتا ہے ، بیڈ گورننس ، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی پیپلز پارٹی کے تحفے ہیں ، کراچی سے کوڑا اٹھانے کا ذمہ دار کون ہے؟ چوہدری نثار سچی اور کھری بات کرتے ہیں جوبلاول کے باباکو بری لگتی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت بہتر ہوئی جسے دنیا مانتی ہے ۔
تازہ ترین