• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’نیلی آنکھوں والے، دہشت گرد ہوتے ہیں۔
جہاں دیکھیں، پولیس کو اطلاع کریں۔‘‘
میں نے اشتہار پڑھا۔
مجھے اپنا پڑوسی اچھا نہیں لگتا تھا۔
اس کی آنکھیں نیلی تھیں۔
میں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔
اگلے دن میں نے نیا اشتہار دیکھا،
’’سبز آنکھوں والے، غدار ہوتے ہیں۔‘‘
میرے کاروباری حریف کی آنکھیں سبز تھیں۔
میں نے پولیس کو فون کر دیا۔
تیسرے دن عجیب احمقانہ اشتہار چھپا،
’’بھوری آنکھوں والے
، کرپٹ ہوتے ہیں۔‘‘
میں گھر سے کالا چشمہ لگا کر نکلا۔
لیکن کسی دہشت گرد یا غدار نے مخبری کر دی۔
کرپٹ پولیس نے مجھے گرفتار کر لیا۔

.
تازہ ترین