• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروغ تعلیم میں نجی شعبہ اہم کردار ادا کر رہا ہے،شیخ رشید احمد

راولپنڈی(نمائندہ جنگ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پڑھی لکھی ماں ہی پڑھے لکھے معاشرے کو جنم دیتی ہے ہر حکومت کو تعلیم کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنی چاہیں جو قومیں زیور تعلیم سے آراستہ ہوتی ہیں وہی حقیقت میں ترقی کرتی ہیں، فروغ تعلیم کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے، وہ گزشتہ روز مقامی سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے، پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری، پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک اعزاز آصف، سکول کے پرنسپل غلام مصطفٰی کیانی کے علاوہ معززین علاقہ، طلباء و طلبات کے والدین کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔ملک اعزاز آصف نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کی ضامن تعلیم ہی ہوتی ہے، کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت نے فروغ تعلیم کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں۔
تازہ ترین