• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم معاشرے کے ہر فرد کی برابری کا درس دیتی ہے،الیاس شاکر

جاتلاں(نامہ نگار) تعلیم ہی انسانیت کی بھلائی اور ہر شعبہ   زندگی کے روشن مستقبل  کی ضامن ہے ،تعلیم غرباء امراکو  معاشرے میں برابری کا درس دیتی ہے۔  ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما  الیاس شاکر  نے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا  جسکی صدارت پیر لعل حسین شاہ نے کی جبکہ تلاوت کلام پاک طارق حسین اور ہدیہ نعت رسول مقبولﷺ واجد حسین نے پیش کی ۔انہوں  نے کہا کہ علم ہی نے ساری دنیا میں انقلاب بھرپا کیا جس کی وجہ سے پوری انسانیت کو قرب الہی حاصل ہوا  اجلاس میں طے پا یا گیا کہ مستحق طلباء و طالبات  میں 14اپریل کو کتب تقسیم ہوں گئی۔  اس موقع پر   پیر علاوالدین صدیقی کی وفات پر گہرے دکھ و درد کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کیلے دعا کی گئی۔  اجلاس میں چوہدری محمود اختر، حاجی منظور، حاجی حق نواز، چوہدری اللہ دتہ، مطلوب حسین، واجد حسین، طارق بٹ، ملک واجد حسین، حاجی اشفاق، شفقت محمود، ماسٹر صغیر، تصدق  فدا ڈار، مرزا اسماعیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین