• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ اور طلبہ کے مسائل حل کر رہے ہیں‘ قیصر عالم

پشاور(خبر نگار خصوصی) سپیشل سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا قیصر عالم نے کہا ہے کہ ادارےکے سربرا ہ کی حیثیت  گھر کے سربراہ کی طرح ہوتی ہے ،اگروہ صحیح ہو تو پورے گھر کا نظام صحیح اندا ز میں چلتا ہے ،تعلیمی اداروں میں بھی سربراہ کے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،موجودہ صوبائی حکومت اساتذہ اور طلبہ کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے،ہیڈماسٹرز ، سینئر انگلش ٹیچرز اور دیگر کیڈرز کے اساتذہ کی محرومیوں کا ازالہ کرکے ایجوکیشن ایمپلائزفاؤنڈیشن کو اساتذہ اور ملازمین کے مفاد کیلئے جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنما خیراللہ حواری کی سربراہی میں ایک وفدکیساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم رفیق خٹک بھی موجود تھے۔سپیشل سیکرٹری قیصر عالم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں درجہ چہارم ملازمین ، کلرکس، اساتذہ اور پرنسپلز کی اپ گریڈیشن کی گئی ، چار درجاتی فارمولے کے نتیجے میں سکولز آفیسرز کی ریگولر پروموشن کا عمل مکمل کرکے سکیل 16کیلئے خصوصی الاؤنس کےاجراء اور حسن کارکردگی پر اساتذہ کو نقد انعامات دینے کے علاوہ ہزاروں اساتذہ کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کرنے سمیت ایم فل ، پی ایچ ڈی الائونس 10ہزار کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے اربوں روپے سکولوں کو دینے سمیت آئی ٹی لیبارٹریاں اور امتحانی حال تعمیر کرکےناظرہ اورترجمہ قرآن پاک کو لازمی قرار دیا گیا ۔
تازہ ترین