• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق فاؤنڈیشن پشاور کانادارطلبہ کو مفت کتب فراہمی کا فیصلہ

پشاور (سٹی رپورٹر)حق فاؤنڈیشن پاکستان کی ایگزیکٹیوباڈی کا اجلاس گزشتہ روز صدر محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد زمان یوسفزئی کی رہائش گاہ شیخ آبادمیں منعقد ہوا، جس میں ایگزیکٹیو باڈی ممبران جنرل سیکرٹری محمد عثمان ، جائنٹ سیکرٹری محمد زبیر، سیکرٹری مالیات محمد کامران رحمان، پروجیکٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد زمان، آفس اسسٹنٹ محمد نواب خان میڈیا کووآرڈینٹر عرفان اللہ، آفس اسسٹنٹ محمد دانش اقبال، جنرل باڈی ممبرز محمد اویس نواب اورمحمد ظہیر اسحاق نے شرکت کی، اجلاس میں حق فاؤنڈیشن کے تعلیم پراجیکٹ بارے مشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حق فاؤنڈیشن اس سال سینکڑوں غریب اور نادارطلباء وطالبات کو مفت کتابیں فراہم کرے گا۔
تازہ ترین