• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے انٹرنیشنل ریلیشن کررہا ہوں اور ابھی پارٹ ٹو میں ہوں،مجھے آپ سے جاننا ہے کہ ایم اے انٹرنیشنل ریلیشنز کرنے کے بعد میں آگے کیا کروں؟ میں مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں،برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں۔(مصطفیٰ احمد)
ج۔ انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈگری مکمل کرنے کے بعد آپ سی ایس ایس کرسکتے ہیں لیکن اُس کے لئے آپ کو انگلش، بنیادی سائنس،جرنل نالج اور کرنٹ افیئرز میں بہت محنت کرنا ہو گی، اس کے علاوہ آپ میڈیا اور جرنلزم میں بھی جا سکتے ہیں، کوشش کریں کہ کسی اچھے میڈیا گروپ میں انٹرن شپ حاصل کرنے کے بعد اپنا کیریئر میڈیا میں شروع کریں۔
س۔ میں نے جنگ اخبار میں آپ کے آرٹیکلز پڑھے ہیں اور میں آپ کا مفید مشورہ چاہتی ہوں، میں نے ایم ایس پروجیکٹ مینجمنٹ میں کیا ہے اور اُس سے پہلے میں بی ایس میتھ میٹکل سائنسز کر چکی ہوں، میں اپنے کیریئر کے حوالے سے پریشان ہوں کیونکہ فریش گریجویٹ ہونے کی وجہ سے مجھے کہیں جاب نہیں مل رہی، میرے انکل جو کہ لندن میں مقیم ہیں اُن کا کہنا ہے کہ میں UKمیں جاب تلاش کروں یا مزید تعلیم کے لئے وہاں چلی جاؤں، برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں۔ (نائلہ رضا۔اسلام آباد)
ج۔پروجیکٹ مینجمنٹ ایک بہترین اسپیشلائزیشن ہے اور بی ایس میتھ میٹکل سائنسز ایک پروجیکٹ کمبنیشن ہے،میں نہیں جانتا کہ آپ جاب سرچ کسطرح سے کر رہی ہیں اور کن آرگنائزیشنز میں اپلائی کیا ہے لیکن میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ پاکستان میں چند سال کام کریں اور اُسکےبعد آپ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کیلئے اپلائی کریں،اگر آپکےانکل آپکی تعلیم پر خرچ کر سکتے ہیں تو آپ UKکا انتخاب کریں لیکن آجکل کے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے UK میں جاب تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔
س۔ میں نے پنجاب یونیورسٹی سے بی کام کیا ہے اور ابھی ایم بی اے ورچوول یونیورسٹی سے کر رہا ہوں،ابھی صرف ایک سمیسٹر مکمل ہوا ہے،میرا کاؤنٹس کا 5 سال کا تجربہ ہے اور میں سعودی عرب میں جاب کر رہا ہوں،آپ کا مشورہ چاہئے کہ میں ایم بی اے میں کس ا سپیشلائزیشن کا انتخاب کروں، آئی ٹی، فنانس، ایچ آر یا بینکنگ؟ (رضا شاہد۔ملتان)
ج۔ چونکہ آپ پہلے ہی بی کام کر چکے ہیں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے یقینا اچھے گریڈ سے اپنی ڈگری مکمل کی ہے،میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ فنانس اور بینکنگ کا انتخاب کریں، یقیناً آپ کا 5سال کا اکاؤنٹنگ کا تجربہ ایم بی میں مددگار ثابت ہو گا اور مزید بہتر کیریئر کے مواقع حاصل ہوں گے، آئی ٹی کے حوالے سے میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ آئی ٹی کے حوالے سے اپنے اسکلز ڈویلپ کریں، جدید بینکنگ اور فنانشل سوفٹ ویئرز کو سیکھیں یا کسی بھی تصدیق شدہ ادارے سے شارٹ ڈپلومہ کریں۔

.
تازہ ترین