• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھیرکوٹ، نادار طلبامیں کتابوں کی مفت تقسیم کی تقریب

دھیرکوٹ(  نمائندہ جنگ )   رنگلہ ننگال میں الاکبر خان فائونڈیشن کے زیر اہتمام غریب اور مستحق  بچوں میں تقسیم کتب کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں فائونڈیشن کے صدر راجہ سبیل خان کی طرف سے غریب اور مستحق بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئیں۔ راجہ علی احمد خان و راجہ سبیل خان کی زیر صدارت  پروگرام کے مہمان خصوصی   سیاسی رہنما راجہ ندیم صباء اور راجہ حنیف خان تھے جس میں عوام علاقہ ننگال‘ گھوڑیکیر اور رینگولی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور الا اکبر خان فائونڈیشن کے اس کام کو سراہا اور راجہ سبیل خان کو خراج  تحسین بھی پیش کیا۔ تقریب  سے  راجہ خلیل الرحمان‘   ممتاز گل‘راجہ امجد‘ راجہ آصف خان ‘ راجہ سجاد خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔    مقررین کا کہنا تھا کہ الا اکبر خان جیسے ادارے ہی غریب بچوں کو ان کے حقوق اور ان کے تعلیمی اخراجات پورے کر سکتے ہیں‘ غریب اور مستحق بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہی سب سے بڑاصدقہ جاریہ ہے‘ ہمیں مل کر ایسے ادارے بنانا ہوں گے جو  بچوں کا سہارا بنیں‘ تمام معززین نے فائونڈیشن کے نوجوان صدر راجہ سبیل خان کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام کے آخر میں الااکبر خان فائونڈیشن کے سیکرٹری مالیات راجہ خلیل الرحمان نے بچوں میں کتابیں تقسیم کیں‘ جس پر بچوں میں خوشی کی لہر قابل دید تھی‘ جس کے بعد اختتامی خطاب میں راجہ سبیل خان نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم اس ادارے کے ذریعے لاکھوں غریب بچوں اور بچیوں کو تعلیم دلوا سکیں‘ ابھی اس ادارے کی شروعات ہے اگر آپ لوگوں کی دعائیں ہمارے ساتھ رہیں تو انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب یہ ادارہ لاکھوں غریب بچوں کیلئے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گا۔ 
تازہ ترین