• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات کے شیڈول کااعلان

میرپورخاص(نامہ نگار) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے تحریری امتحانات28مارچ سے شروع ہوں گے اور 8اپریل تک جاری رہیں گےجبکہ 11اپریل سے عملی امتحانات کا آغاز ہوگا۔بورڈ کی جانب سے تاحال حتمی امتحانی مراکز کی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے،واضح رہے کہ بورڈ نے کچھ عرصے قبل مختلف امتحانی مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھاجس پر مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین