• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین بچوں کو اسکولوں میں داخل کرا کے قومی کردار ادا کریں، بی ایس او (پجار)

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) بی ایس او (پجار) بلوچستان وحدت کے نائب صدر کریم بلوچ نے کہا ہے کہ تمام والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں زیادہ سے زیادہ داخل کر کے اپنا قومی وطن کردار ادا کریں دنیا میں دیگر ترقی یافتہ اقوام کے ساتھ مقابلہ صرف اور صرف جدید سائنسی اور ریسرچ تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے بی ایس او (پجار) بلوچستان میں جہالت کے خاتمے اور نفرتوں کے اندھیروں کو ہمیشہ ہمیشہ مٹانے کیلئے برسر پیکار ہے تعلیم ہی قوموں کی کامیابی و کامرانی کی ضمانت ہے بی ایس او (پجار) ایک نظریاتی و سنجیدہ تعلیم دوست طلباء تنظیم ہے ایک دہائی سے بلوچستان کے طلباء کو شدت پسند رجحانات گروہی مفادات اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔
تازہ ترین