• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹھویں،نویں اور دسویں کے کورسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے،آئی ایس ایف

کوئٹہ(پ ر)انصاف سٹوڈنٹس فیڈ ریشن کے صوبائی صدردائود شاہ کاکڑ نور لونی قاہر ترین حاکم کاکڑ اسرار کاکڑ وارث ساسولی ملک واجد ترین بصیر خان اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں بلوچستان یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ کی فیسوں میں حالیہ اضافہ کو تعلیم دشمن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت کے تعلیم کے حوالے سے بلند وبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے رہی سہی کسر بلوچستان ٹیکسٹ بورڈ نے پوری کرتے ہوئے آٹھویں نہم دہم کے مکمل کو رسز مارکیٹ میں فراہم نہ کرکے پوری کردی انہوں نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ میں بڑھائی گئی فیسو ں کا نوٹس نہ لیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا ان کا کہنا تھا کہ تعلیم دشمن اقدامات کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آئی ایس ایف بھر پور احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت تعلیم دشمن اقدامات سے ثابت ہوگیا ہے کہ یہ حکومت تعلیم دشمنی پر اترآئی ہے انہوں نے بیان میں پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے آٹھویں نویں دہم کے کورسز کی فوری فراہمی یقینی بناکر طلباء اور طالبات کو ذہنی پریشانی سے نجات دلائی جائے ۔
تازہ ترین