• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصدیق کے نام پر طلباء کوہراساں کیاجارہاہے‘بی ایس ایف

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹ فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ چیئرمین کمیٹی اور اسسٹنٹ سیکرٹری انٹربورڈ کا طلباء کے ساتھ غیر مناسب رویہ اور فرائض میں غفلت برتنا افسوسناک ہے طلباء کے جائز امور میں بھی غیرضروری حربے استعمال کیے جارہے ہیں تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر دوسرے شہروں میں مقیم طلباء کو بلانا نااہلی کی انتہا ہے بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ تصدیق کا عمل قانون کے مطابق کیاجائے اگرکسی افسر یااہلکار اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتاتوایسے چاہیے وہ عہدہ چھوڑ دے کسی طالب علم کو بلاجواز اذیت دینا کسی صورت قبول نہیں کرینگے اگر صورتحال کانوٹس نہ لیاگیاتو دیگرتنظیموں کے ساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔
تازہ ترین