• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الف اعلان کی جانب سے تعلیم کی بہتری کے لیے تقریبات

حب ( نامہ نگار) الف اعلان کی طرف سے صوبائی دارحکومتوں میں ریاضی اور سائنس کی تعلیم کی بہتری کے لیے روڈ میپ جاری کرنے کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد ،کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں الف ااعلان کی طرف سے کہاگیاہے کہ پاکستان بھرکے اسکولوں میں بلخصوص سرکاری اسکولوں میں ریاضی اور سائنس سیکھانے کا معیار ناقابل برداشت حد تک پست ہوچکا ہے ،یہ صورتحال ملک کے معاشی ترقی کے لیے ایک واضح مسئلہ ہے جس کی جڑیں کافی گہری ہیں جن کے اثرات کافی دور رس ہیں تعلیم کی بہتری کے لیے کام کرنے والی تنظیم الف اعلان کے مطابق نیشنل ایجوکیشن اسسمنٹ سسٹم این ای اے ایس کے تحت 2014 میں ہونے والے امتحانی نتایج میں آٹھویں جماعت کے بچوں کا ریاضی میں اوسط ایک ہزار میں سے صرف 461 تھا ،جب کے اس سال میں چوتھی جماعت کے بچوں کے امتحانات میں ریاضی کا اسکورایک ہزار میں سے 433 تھا ، رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان کے مڈل اسکول میں تعلیمی معیار کو چانچنے کے لیے نیشنل ایجوکیشن اسسمنٹ سٹم کے علاوہ کوئی ادارہ موجود نہیں ،جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو مناسب معیار کی ریاضی اور سائنس کی تعلیم فراہم نہیں کررہاہے جس کی بڑی وجہ حکومتی سطح پر سائنس اور ریاضی کی تعلیم کی بہتری کے لیے عدم اقدامات اور عدم دلچسپی ہے اور ملک بھر میں بچوں کو فراہم کیا جانے والے تدریسی مواد اور بچوں کی سیکھنے کی صلاحیتوں کو معلوم کرنے اور جانچ پڑتال کرنے کاسسٹم انتہائی ست پست ہے ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کی بھرتی کا شفاف عمل ایک بہترین اقدام ہے مگر چھوٹا عمل ہے ،تقریب میں بتایا گیاہے کہ ملک میں سائنس اور ریاضی کی تعلیم کی بہتری کے لیے پاکستان لائنس برائے سائنس اور میتھ تشکیل دیا گیاہے جس میں شامل ادارے ملک میں ریاضی اور سائنس سے جڑے مسائل کو ہائی لایٹ کررہے ہیں اور اس مضامین سے جڑے ہوئے مسائل سے ٹمنٹ رہے ہیں ۔
تازہ ترین