• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے، ناظم امتحانات

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں مردم شماری کے باوجود میٹرک کے امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے‘ شیڈول کے تحت 28 مارچ سے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات لئے جائیں گے۔ حیدرآباد اعلیٰ ثانوی و ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے کہا ہے کہ 15 مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری سے حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے امتحانات متاثر نہیں ہوں گے کیونکہ مردم شماری کے لئے عملے کا انتخاب عمومی طور پر پرائمری اسکولز کی سطح سے کیا گیا ہے‘ امتحانات کی نگرانی کے لئے اساتذہ اور اسکول میسر ہیں‘ اگر کہیں کوئی مسائل پیدا ہوئے تو فوری طور پر مذکورہ اسکول کے سینٹر تبدیل بھی کیے جاسکیں گے۔ پیر کو ”جنگ“ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے کہا کہ نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات کے لئے 227امتحانی مراکز مقرر کردیئے گئے ہیں‘ شیڈول کے مطابق 18 مارچ سے نویں اور دسویں جماعتوں کے پریکٹیکل کا آغاز ہوگا‘ پریکٹیکل امتحانات کے لئے اسٹیشنری متعلقہ سینٹرز کو فراہم کردی گئی ہے۔ 
تازہ ترین