• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کی امتحانی ڈیوٹیوں میں مداخلت،پشاور بورڈ کا اسسٹنٹ کنٹرولر برطرف

 پشاور ( نیوز ڈیسک )محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحان ملک مقصود کو امتحانی ڈیوٹیوں میں متعلقہ افسران کے کام میں مداخلت پربرطرف کرکے ان کی خدمات اپنے محکمے کے سپرد کر دیں ،چیئرمین بورڈ نے مذکورہ افسر کے خلاف کام میں مداخلت پرمحکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو مراسلہ ارسال کیاتھا جس پر محکمے نے ڈائریکٹر PITEکو انکوائری افسر مقرر کرکے انہیں تین روزمیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی،انکوائری رپورٹ پر محکمے نے اسسٹنٹ کنٹرولر کو برطرف کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔  
تازہ ترین