• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائمری سطح پر مخلوط نظام تعلیم کیخلاف احتجاج کی دھمکی

پشاور (خبر نگار خصوصی ) تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا نے پرائمری سطح پر مخلوط نظام تعلیم اور تقرریوں میں نوجوانوں کو محروم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ گزشتہ روز تنظیم اساتذہ کے صوبائی دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا گیا کہ اگر 25مارچ تک یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو صوبے کے تما م اضلاع اور ایجنسیوں میں احتجاج کیا جائے گا، اجلاس کی صدارت صوبائی صدر خیراللہ حواری نے کی جبکہ سیکرٹر ی ڈاکٹر محمد ناصر کے علاوہ تمام ذمہ دار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اگلے سہ ماہی کے لئے منصوبہ بندی کی گئی،جس کے مطابق 20 تا 31مارچ تک عشرہ استحکام پاکستان منانے، شجر کاری مہم ، تعلیمی موضوعات پر مشاعروں کے انعقاد اورسکولز، کالجز اور جامعات کو درپیش مسائل کے حوالے سے ہر فورم پر بھر پور آواز بلند کیا جانے کے علاوہ سیشن 2017-18کے لئے پرائمری سے لے کر انٹر تک سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لئے رائج نصاب کا جائزہ لیا جائے گا ۔
تازہ ترین