• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’زبردستی کسی کا مذہب تبدیل کرانا جرم ہے۔‘‘
وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیا۔
میں عدالت پہنچ گیا۔
دیکھا کہ ایک خاتون کا مقدمہ چل رہا تھا۔
’’میں ہندو ہوں۔
میرا مذہب زبردستی تبدیل کرایا گیا‘‘۔
خاتون نے فریاد کی۔
جج صاحب نے فیصلہ سنایا،
’’خاتون کہتی ہیں کہ ہندو ہوں تو پھر وہ ہندو ہیں۔
ان کا مذہب زبردستی تبدیل کرانے والوں کو گرفتار کیا جائے۔
انھیں سخت سزا سنائی جائے گی‘‘۔
پھر وہ میری جانب متوجہ ہوئے۔
میں نے کہا،
’’حضور! الحمد للہ مسلمان ہوں۔
میرا مذہب زبردستی بدل کر مجھے کافر قرار دے دیا گیا ہے۔‘‘
تازہ ترین