• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حصول تعلیم کی لگن میں قوم نے دوڑ لگا رکھی ہے ہر کوئی ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں مگن ہے مگر طبقاتی تقسیم نے معاشرے کے ایک بڑے طبقے کو اس ریس میں بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے ،اگر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کا موازنہ کیا جائے تو نجی سیکٹر دن بدن پھلتا پھولتا جا رہا ہے۔ چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے اس میں لا تعداد خامیاں بھی پروان چڑھ چکی ہیں،بڑے شہروں کو چھوڑ کر چھوٹے شہروں اور دیہاتی آبادیوں میں قائم نجی تعلیمی اداروں میں اکثریت ایسے اداروں کی ہے جو مطلوبہ وسعت کی حامل عمارت،تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کے فقدان سمیت دیگر لا تعداد مروجہ شرائط پر پورا نہیں اترتے،ان میں سے اکثر ایسے ہیں جو محکمہ تعلیم کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں مگر محکمانہ عدم توجہ نے نجی تعلیمی سیکٹر میں ایجوکیشن مافیا کی بنیادیں مضبوط کر دی ہیں۔
(قاسم علی)
qasimshah948@gmail.com

.
تازہ ترین