• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ آج سول سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تعلیمی اداروں کی نجکاری ،اپ گریڈیشن کے حصول اوربلا جواز سزائوں کے خلاف آج اساتذہ سول سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔یہ مظاہرہ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا جس کی قیادت مرکزی کنوینر طارق محمود، حافظ غلام محی الدین،حافظ عبدالناصر،اللہ بخش قیصر، محمد اجمل شاد ،اللہ رکھا گجر،رشید احمد بھٹی،محمد اسلم گجراور کاشف شہزاد چوہدری کریں گے جس میں فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع سے اساتذہ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
تازہ ترین