• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب الوطنی کی آڑ میں بڑھتی ہوئی قوم پرستی سے جنگ وقت کی ضرورت ہے، انجلینا جولی

لاس اینجلس ( جنگ ڈیسک) ہولی وڈ اسٹار اینجلینا جولی نے سوئٹزر لینڈ میں اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں حب الوطنی کے پردہ میں بڑھتی ہوئی قوم پرستی کے خلاف جنگ پر زور دیا ہے۔اداکارہ جنیوا میں اقوام متحدہ کی اسمبلی میں سالانہ سرجیو ویرا ڈی میلو میموریل لیکچر میں شرکاء سے خطاب کررہی تھیں۔ وینیٹی فیئر کے مطابق اس وقت جب امریکا اور یورپ میں سیاسی اور سماجیسطح پر تناؤ اپنے عروج پر ہے، اداکارہ نے شمولیت اور بین الاقوامیت کی اہمیت کا اظہار کیا۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی حیثیت سے اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اداکارہ نے لوگوں سے کہا کہ بین الاقوامیت کے جذبہ کو زندہ رکھیں، مجھے امریکی ہونے پر فخر ہے اور میں بین الاقوامیت پسند ہوں،میں سب کے انسانی حقوق پر یقین رکھتی ہوں، اس کا مطلب ہے کہ دنیا کو منصف مزاجی اور انکساری کی نگاہ سے دیکھا جائے اور دوسروں کی جدوجہد میں اپنی انسانیت کی قدر افزائی کی جائے۔اپنے وطن سے محبت سے ہومگر دوسروں کی قیمت پر نہیں۔حب الوطنی مگر تنگ نظر قومیت پرستی نہیں، اور ایک مضبوط قوم جو ایک مضبوط انسان کی طرح دوسروں کو آگے بڑھنے اور خود مختاری کے حصول میں ان کی مدد کرے۔انجیلینا جولی نے اعلیٰ سطح کے سیاستدانوں کو اقوام متحدہ جیسی تنظیموں کی مخالفت میں اضافہ کے حوالے سے انتباہ بھی کیا۔اداکارہ نے کہا کہ میری پوری زندگی میں موجودہ عالمی ماحول سب سے زیادہ مشکل اور غیر مستحکم دور ہے۔ ہم ایسے تنازعات اور عدم تحفظ سے نبرد آزما ہیں جو ہماری صلاحیتوں سے زیادہ نظر آرہی ہیں،پہلے سے زیادہ پناہ گزین، موجودہ تنازعات سے پھوٹتی نئی جنگیں۔ہم حب الوطنی کے نام پر بڑھتی ہوئی قومیت پرستی دیکھ رہے ہیں اور دوسروں کیلئے خوف اور نفرت کی پالیسیاں نئے سرے سے ابھر رہی ہیں۔ اینجلینا جولی نے ریپبلکن لیڈر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کا حوالہ دیا جن کی پناہ گزینوں کے بارے میں پالیسیوں نے قضیہ کھڑا کیا، جس میں چھ مسلم اکثریتی ممالک کے امریکا میں داخلے پر پابندی، اقوام متحدہ کیلئے فنڈز میں کمی کا منصوبہ،جسے اسے پہلے وہ لوگوں کے اکٹھا ہونے کا ایک کلب جہاں وہ باتیں کرتے اور اچھا وقت گزارتے ہیں، کہہ کر مسترد کرچکے ہیں، شامل ہے۔اداکارہ نے کہا کہ امن اور تحفظ کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں، ہمیں اقوام متحدہ کے تصور کا خلوص کے ساتھ ساتھ دینے کی ضرورت ہے،ہم اقوام متحدہ ہیں۔انجلینا جولی کے خطاب کو شرکاء نے بہت سراہا۔یہ سالانہ خطاب 2003میں عراقی بمباری میں ہلاک ہونے والے برازیلی سفیر کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین