• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک امتحانات میں نقل کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے، شہزاد اختر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) میٹرک کے امتحانات میں نقل مافیا کا قلع قمع کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہونگے،ثانوی بورڈ کو رواں سال امتحانات میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہونگے، ثانوی امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کے فیصلے پر تحفظات ہیں،ان خیالات کا اظہار پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شہزاد اختر نے پیک کے مرکزی آفس ڈی ایچ اے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں4سو سے زائد اسکولز کے منتظمین نے شرکت کی، اجلاس میں ثانوی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے امتحانی شیڈول میں تبدیلی اور نقل کی روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پیک کا کہنا تھا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی نے فیصلہ کیاتھا کہ امتحانی مراکز بڑے اور بہتر سہولیات فراہم کرنیو الے اسکولز میں قائم کئے جائیں گے لہٰذا ثانوی بورڈبچوں کی فیسوں میں اضافہ کرنے کے بجائے اسٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلے پر عمل کرے ۔ اس موقع پر ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے ثانوی بورڈ میں مستقل کنٹرولر اور سیکرٹری کی تعیناتی نہ ہونے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے  بورڈ میں طلبہ و طالبات کے امتحانی فارم سمیت دیگر اہم معاملات التواء کا شکار ہوجاتے ہیں، اجلاس میں پیک کے عہدیداران جواد حیدر نقوی،غلام محی الدین، شاہ جہاں، نصیر الدین، ملک سجاد، ظفر، رفیق، احمد خان، امتیاز، وقاص، اعجاز، مزمل شاہ، وارث شاہ، شکیل، طاہر، خلیق، رشید، اسلم، یونس بلوچ،رضا آفریدی، فرحان، ہدایت اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 
تازہ ترین