• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، بی ایڈآنرز پروگرام میں داخلوں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق شعبہ ٹیچرایجوکیشن ایوننگ پروگرام میں داخلہ برائے 2017 ء کا اعلان کردیا گیاہے۔جس کے مطابق ڈیڑھ سالہ ،ڈھائی سالہ اور چارسالہ بی ایڈ(آنرز) پروگرام میں داخلے دیئے جائیں گے ۔علاوہ ازیں ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ(لیڈنگ ٹوماسٹرز) میں بھی داخلے دیئے جائیں گے۔داخلہ فارم 27 مارچ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کائونٹرسے 700/= روپے کے عوض صبح 9:00 تاشام 4:00بجے تک حاصل / جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین