• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو مہارت و اقدار بھی سکھائی جائیں،تعلیمی سمپوزیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہر تعلیم یا والدین کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس امر کو یقینی بنائیں کہ بچے اپنا بچپن متحرک طور پر سیکھنے میں صرف کریں۔ یہ علم مختلف شعبوں کی مہارتیں اور اقدار سیکھیں جو ان کے مستقبل کی بنیاد ہوں گی اور یہ سب کچھ سیکھنا ان کیلئے تفریح کا باعث ہو۔ ان خیالات کا اظہار سٹی اسکول کے ڈائریکٹر اکیڈمکس فلپ ہال ورتھ نے تھاٹ لیڈرز کے عنوان سے پاکستان کے اولین ابتدائی سالوں کی تعلیم سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرائیوٹ اسکول سسٹم، دی سٹی اسکول (ٹی سی ایس) کے تحت ہونے والے اس سمپوزیم میں معروف ماہرین اور دانشوروں نے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر نو عمری میں اعلیٰ معیار کی تعلیم کے حصول کے لئے درکار کورس کو مرتب کرنے کیلئے جدید تحقیق، بہتر حکمت عملی اور مشاہدات پر تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین