• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ این ای ڈی کے ملازم نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی،متوفی نفسیاتی مریض تھا،پولیس

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)جامعہ این ای ڈی کی اسٹاف کالونی کے مکان نمبر e-11سے ایک شخص کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی جسکی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت45سالہ منظور احمد ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے،ایس ایچ او چنگیز خان کے مطابق متوفی نے بیڈ شیٹ کی مدد سے پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔ متوفی نفسیاتی مریض تھا اور گذشتہ آٹھ برس سے اپنا علاج بھی کروا رہا تھا اہلخانہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے،متوفی تین بچوںکا باپ اور جامعہ این ای ڈی کا ملازم تھا۔
تازہ ترین