• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی محکمہ کلچراینڈاسپورٹس، 9 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبوں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ کلچراسپورٹس اینڈ ری کری ایشن نے 9کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا ہے ان منصوبوں میں سفاری پارک میں پہاڑی علاقے کی اپ لفٹنگ ایک کروڑ 74 لاکھ، سفاری پارک میں مرکزی جھیل کے گردونواح کی بہتری, لاگت کا تخمینہ ایک کروڑ99 لاکھ،کشمیراسپورٹس کمپلیکس میں اسیکٹنگ علاقے کی بہتری پر ایک کروڑ 43لاکھ 60 ہزار ، ویمن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں نئے باتھ رومز کی تعمیر، جمنازیم بلڈنگ کی بہتری کے لیے ایک کروڑ 71 لاکھ 10 ہزار روپے اور کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم کی بہتری وتعمیر کے لیے ایک کروڑ 99 لاکھ 70 ہزار روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے محکمے نے اس سلسلے میں ٹھیکیداروں سے ٹینڈرطلب کرلیے ہیں اور یہ ٹینڈر 5 اپریل کو ڈھائی بجے دن فیض رحمین آرٹ گیلری ایم آر کیانی روڈپر کھولےجائیں گے۔
تازہ ترین