• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نواز شریف کو چوتھی بار بھی وزیراعظم منتخب کرینگے،منور رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر منور رضا نے کہا ہے کہ عوام میاں محمد نواز شریف کو چوتھی بار بھی وزیراعظم منتخب کرینگے  انکی قیادت میں پاکستان نے ریکارڈ ترقی کی ہے انہوں نے ملک گیر عوامی منصوبے دیئے جو عام انتخابات سے قبل مکمل ہوجائینگے بلدیہ ٹائون میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے 2018تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردینگے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے دورہ کراچی میں  انہیں کارکنوں کے مسائل سے آگاہ کیا ہے بنگالی، پختونوں اور دیگر قومیتوں کے شناختی کارڈ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف اور انکے کابینہ کے ارکان کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً کراچی کے دورے کرتے رہینگے ۔
تازہ ترین