• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی اور نکاسی آب کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں، ایڈمنسٹریٹر غربی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )  بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی اور نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کارلا تے ہوئے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے وملبے کی منتقلی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی وبھاری مشینری کی موجودگی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلوں میں عملے کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے جبکہ ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیئے جائیں اور کسی دبائو کو خاطر نہ لایا جائے۔ شہریوں کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔
تازہ ترین