• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت سینٹر کے تالے توڑنا پولیس اور انتظامیہ کی ناکامی ہے،خالد میمن

کوٹری (نامہ نگار) جماعت اسلامی کوٹری کے امیر محمد خالد میمن اور جنرل سیکریٹری محمد اقبال شیخ نے شہر میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت اور جرائم کی وارداتوں پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کوٹری میں جرائم پیشہ عناصر اس حد تک بے قابو ہوگئے ہیں کہ گذشتہ رات کو الخدمت سینٹر کے گیٹ کے تالے توڑے گئے ۔انہوں نے اس واردات کو پولیس انتظامیہ کی نااہلی اور ناکامی قراردیتے ہوئے کہا کہ دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ادارے میں اس قسم کی واردات کا ہونا پولیس کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے ۔انہوں نے ایس ایس پی جامشورو سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لیں اور پولیس کے گشت کو موثر بنایا جائے۔ 
تازہ ترین