• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانہ اور مردم شماری کی نگرانی پاک فوج کررہی ہے،محمد اکرام اللہ

گھوٹکی( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی اور تعلقہ سینسر انچارج محمد اکرام اللہ ملک نے کہا ہے کہ خانہ شماری کا پہلا مرحلہ مکمل  ہوچکا ہے۔ گھوٹکی میں دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جائیگا۔ لوگوں اور میڈیا کی جانب سے نشاندہی کرنے کے بعد عملے نے چیک کیا ہے تاہم پہلے مرحلے میں تمام گھروں کی خانہ شماری کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار  انہوں نے کنٹرول روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اکرام اللہ ملک نے  کہا کہ کوئی گھر خانہ شماری سے نہیں رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا مرحلہ 31 مارچ سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خانہ شماری اور مردم شماری کی نگرانی پاک فوج کررہی ہے جبکہ جوبھی گھر خانہ شماری سے رہ گئے ہیں وہ دوسرے مرحلے میں کئے جائیں گے۔
تازہ ترین