• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کو شکست،بنگلہ دیش کی 100ویں ٹیسٹ میں فتح

کولمبو (جنگ نیوز) بنگلہ دیش نے شکیب الحسن اور تمیم اقبال کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر اپنے 100ویں ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کر لی۔ میزبان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 191 رنز کا ہدف دیا۔ تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 22 رنز پر ہی دو وکٹوں سے محروم ہو گئی لیکن 82 رنز بنانے والے تمیم اقبال نے صابر رحمان کے ساتھ 109 رنز کی فتح گر شراکت قائم کی اور ٹیم کو تاریخی فتح دلادی۔
تازہ ترین