• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹے بازی کی جڑ رمضان کرکٹ ہے،پابندی لگائے جائے،شعیب اختر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر نے تجویز دی ہے کہ پاکستان میں سٹے بازی کی جڑ رمضان کرکٹ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ رمضان کرکٹ پر پابندی لگائے۔ جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ رمضان کرکٹ میں کھلاڑی، امپائر اور منتظمین سب کی سر گرمیاں مشکوک ہوتی ہیں ۔ ایسی کرکٹ کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ چھ سال قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے رمضان کرکٹ کے لئے ضابطہ خلاق سخت کیا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں نرمی آتی گئی اور اب اس ضابطہ اخلاق پر بہت کم عمل درآمد ہوتا ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ رمضان میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں اکثر مشکوک ہوتے ہیں۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ برائی کو جڑ سے ختم کردیا جائے ۔ اس وقت ہمیں اس قسم کی کرکٹ کو بھی روکنا چاہیے۔ یاد رہے کہ رمضان ٹورنامنٹ کی اکثریت کراچی میں ہوتی ہے۔
تازہ ترین