• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر خان ہانگ کانگ کیخلاف ڈیوس کپ ٹیم میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ کیلئے یاسر خان کو چوتھے کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان ٹیم ہانگ کانگ کے خلاف اسلام آباد میں سات سے 9 اپریل تک ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ کا سیمی فائنل کھیلے گا۔ محمد صدیق ٹیم کے نان پلیئنگ کپتان جبکہ کھلاڑیوں عقیل خان، اعصام الحق اور محمد عابد مشتاق شامل ہیں۔ محمد عابد علی اکبر کی جگہ اب ٹیم یاسر خان شامل گیا ہے۔ ٹرائلز کے نتائج میں یاسر اسٹینڈز بائیز میں شامل تھے۔قومی ٹیم کا کیمپ 21 مارچ سے لاہور کے کے ٹونئٹی ون کلب کورٹ پر شروع ہوگا۔ خالد صدیق سپروائز کریں گے۔ اعصام الحق امریکا میں انٹرنیشنل ٹینس میں حصہ لے ہیں وہ بعد کیمپ کو جوائن کریں گے۔ ہانگ کانگ کی ٹیم آمد3 اپریل تک متوقع ہے۔
تازہ ترین