• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھڑ دوڑ: ایم منظور کی ہیٹ ٹرک، زخمی گھوڑی کو گولی ماردی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریس کورس میں اتوار کا دن تجربے کار سوار ایم منظور کے نام رہا جنہوں نے جیت کے ہیٹ ٹرک کے ساتھ پانچ میں سے تین مقابلے جیت لئے ، چوتھی ریس میں سن رائی گھوڑی کے گر جانے کی وجہ سے وہ پانچویں ریس بھی اپنے نام نہ کرسکے، سن رائی کو زخمی ہونے اور ٹانگ ٹوٹنے کی وجہ سے گولی ماردی گئی، اس ریس میں کنگ ہینڈ پر ایم سجاد کام یاب رہے،فنسٹاسٹک پر غلام شبیرٹو دوسرے نمبر پر آئے، ایم منظور نے پہلی ریس میں سائیں جی ، دوسری میں بلو فیری ،تیسری میں تانیہ پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے ہیٹ ٹرک بنائی، پانچویں دوڑ میں گولڈ ہارس پر ایم وحید نے فتح حاصل کی۔
تازہ ترین