• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان کی قومی ائیر لائن اور پاکستان اسٹیل کی شناخت پاکستان سے ہے اور پاکستان ہی ان اداروں کی میں ترقی اہم کردار ادا کرے گا۔ پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل دونوں ہی منافع بخش ادارے تھے۔ لیکن ان اداروں کو مشکلات سے دوچار کرکے انکے ملازمین کو مسائل میں مبتلا کردیا گیا ہے ۔اسی طرح پاکستان اسٹیل اپنی بھٹیوں سے اعلٰیٰ اور معیاری لوہا تیار کرکے پاکستان کا وقار بلند کرتی رہی ہے۔ ان اداروں سے منسلک افراد ان اداروں کا مان ہیں جو دن رات محنت کرکے ان کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ملک و قوم کے استحکام کے لئے کام کرتے ہیں ۔اس وقت صورت حال یہ ہے کہ پاکستان کے یہ دونوں ادارے خسارے میں ہیں لہٰذا ہمیں ایک مرتبہ پھر ان اداروں اور ان کے ملازمین کی بقاکے ساتھ ان کو منافع بخش بنانے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ادارے ہیں تو ملازمین بھی ہیں اور پیداواری صلاحیت بڑھے گی تو آمدنی میں اضافہ ہوگا جس سے پاکستان کی معاشی اور اقتصادی حالت بھی بہتر ہوگی اور ملازمین کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان اداروں کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ سینئر اور اچھی شہرت کے حامل ریٹائرڈ اہلکاروں کی کمیٹی بنائی جائے ۔حکومت تجربہ کار مقامی افراد پر مشتمل انتظامیہ فراہم کرے اور ان کو ادارے بہتر بنانے کیلئے چھ ماہ سے لیکر 2سال کی مدت فراہم کرے۔ فنی اور انتظامی عملہ تیارکیا جائے اور ان کو Training دی جائے۔ واجبات کی ادائیگی کا فی الفور بندوبست کیا جائے۔ یہ ادارے قومی اثاثے ہیں ان کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔
( صغیر علی صدیقی۔کراچی)

.
تازہ ترین