• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پانی انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے اور یہ رب العالمین کی ایک عظیم نعمت اور رحمت ہے اس لئے اس کو ضائع کرنے سے حتیٰ الامکان گریز کرنا چاہئے مگر ہمارے ہاں ایک ریت بن چکی ہے کہ چھوٹے تو چھوٹے بڑے بھی پانی کو بے دریغ ضائع کرتے ہیں۔ ہماری حکومت بھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیتی۔ شہروں میں اکثر پا نی کے مین پا ئپ ٹوٹے ہو ئے پائے جاتے ہیں مگر کوئی اس طرف توجہ نہیں دیتا، اس سے نہ صرف پانی ضائع ہو تا ہے بلکہ پینے کے صاف پانی میں آلودہ ذرات بھی شامل ہو کر اسے آلودہ اور مضرِ صحت بنا دیتے ہیں۔ لہٰذا عوام اور حکومت سے یکساں اپیل ہے کہ پانی جیسی عظیم نعمت کو نہایت احتیاط سے استعمال کریں، اور اس کے ضیاع کو روکنے کے لئے اپنے طور پر بھی کوششیں کریں اور عوام میں اس حوالے سے شعور کو عام کریں ۔
(میثم عباس)
(meesam.abbas66@gmail.com)

.
تازہ ترین