| |
Home Page
بدھ 24 ربیع الاوّل 1439ھ 13 دسمبر2017ء
March 20, 2017 | 12:00 am
افغانستان سےچیک پوسٹ پر ایک اور حملہ ناکام ،3دہشت گرد ہلاک

Todays Print

میرانشاہ،لورالائی(ایجنسیاں)افغانستان نے دہشت گردوں نے ایک بارپھردراندازی کرتے ہوئے خیبرایجنسی میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم چوکس جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنادیا جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک ہوگئے، ادھر شمالی وزیرستان اور لوئیر دیر میں سیکورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن ، بھاری مقدارمیں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب سرحدپارسے دہشت گردوں نے دراندازی کرتے ہوئے خیبرایجنسی میں سیکورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں تعینات چوکس جوانوں نے امن دشمنوں کے خلاف بھرپورکارروائی کرتے ہوئے تین کوہلاک کردیا۔ دوسر ی جانب شمالی وزیرستان اور دیر لوئیر میں سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔تفصیلات کے سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان اور شیر خیل میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے تباہ شدہ کمپاونڈ میں چھپایا گیا  بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کر لیا جس میں خود کار گنیں ، بارودی سرنگیں ،بم اورمیزائل بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کمپاؤنڈ سے برآمد ہونیوالا اسلحہ اپنی تحویل مین لے لیا۔ ادھر کشمور کے علاقے گبلو میں پولیس نے کارروائی کے دوران چار ڈاکو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔  دوسری طرف لورالائی میں پولیس نے افغان مہاجر کیمپ میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ مہاجرین کیمپ میں سرچ آپریش کے دوران گرفتار کئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔