پاکستان کی پہلی خاتون سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آج ذمہ داریاں سنبھالیں گی
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
March 20, 2017 | 12:00 am
پاکستان کی پہلی خاتون سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آج ذمہ داریاں سنبھالیں گی

Todays Print

  اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان کی پہلی خاتون سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آج  پیر کو با ضابطہ طور پر وزارت خارجہ میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی ان کی تقرری سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی جگہ کی گئی ہے۔  تہمینہ جنجوعہ 29 ویں سیکرٹری خارجہ ہیں وہ کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دےتی  رہی ہیں۔ وہ اٹلی میں پاکستان کی سفیر اورمتعدد بین الاقوامی اداروں میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔