• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز کے علاقے سینٹ جیلز میں دھماکہ، ایک ہلاک، 7زخمی

برسلز (نمائندہ جنگ) برسلز کے علاقے سینٹ جیلز میں ہفتے کے روز ہونے والے دھماکے میں ایک فرد ہلاک جب کہ7زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ پڑوس کا مکان بھی آدھا گرگیا۔ ہفتے کے روز سینٹ جیلز کے علاقے میں ہونے والے زوردار دھماکے نے برسلز کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ فوری طور پر دھماکے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تھی لیکن اب اتھارٹیز خیال ظاہر کررہی ہیں کہ یہ دھماکے گیس لیکج کے سبب ہوا تھا۔ دھماکے میں مذکورہ جانی نقصان کے علاوہ بازار میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جن پر تباہ شد مکانوں کا ملبہ آکر گرا تھا۔
تازہ ترین