• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی نسل سید مودودی کی کتابوں سے فائدہ اٹھائے، محمد غالب

برمنگھم(پ ر) سید مودودی نےاسلام کے حقیقی تصور کو جس اعتدال کے ساتھ پیش کیا اس سے مسلمانوں کو انتہا پسندی سے دور رکھا جاسکتا ہے۔ ان کی تحریروں اور فکر سے غیر مسلموں نے بھی استفادہ کیا ہے۔ بہت سارے لوگ مسلمان ہوئے، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور دانشورطبقہ متاثر ہواہےیورپ میںآباد مسلمانوں کی نئی نسل کو ان کی کتابوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہارسید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب نے فائونڈیشن کی مرکزی ایگزکٹیو کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں مسلمانوںکی نئی نسل کو جس رہنمائی کی ضرورت ہے اس کا بہت بڑا فقدان ہے ۔ممتاز ماہر تعلیم علامہ سرفراز مدنی نے کہا کہ یورپین ممالک میں آبادمسلمانوں کو حکمت سے اسلام کی دعوت دینی چاہئے۔ مغرب میں جو نظام قائم ہے اس میں مزید بہتری کے لیے اسلام کے اخلاقی اور معاشرتی پیغام کو عام کرنے کی ضروت ہے ۔دلائل کے ساتھ اپنا نکتہ نظر پیش کرنا چاہئےاور کسی پر اپنا موقف مسلط کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ اجلاس سے ڈاکٹر خرم بشیر، عبد ا لکریم ثاقب، حافظ محمد ادریس اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کی۔ اجلاس میں فائونڈیشن کے زیر اہتمام عالمی خواتین کا دن منانے اور کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا ہے اور وزیر اعظم ٹریسامے کے اس بیان کا خیر مقدم کیا گیا کہ حکومت خواتین کے لباس پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کرے گی۔
تازہ ترین