• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10فیصد افراد نے اپنے کام کو ناخوشگوار قرار دے دیا

لندن (پی اے) 10فیصد افراد کو یقین ہے کہ ان کا کام ناخوشگوار ہے اور بہت سارے افراد نے کہا ہے کہ اس سے ان کو ذہنی دبائو کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ انکشاف ایک نئی سٹڈی سے ہوا ہے۔ 2ہزار ورکرز کے سروے کے مطابق ایک تہائی سے زائد اپنے کام کے بارے میں منفی رجحان کے مالک پائے گئے۔ ہر سات میں سے ایک اپنے کام پر ناخوش تھا۔ یونائیٹڈ نیشن انٹر نیشنل ڈے آف ہیپی نیس پر شائع ہونے والی رپورٹ میں خواتین کے مردوں سے زیادہ کام کے بارے میں متفکر پایا گیا۔ بزنس کنسلٹنٹس لی ہیریسن نے بتایا ہے کہ ان کی ریسرچ سے پتہ چلا کہ لندن کے ورکرز ملک بھر میں سب سے زیادہ خوش ہیں جب کہ سائوتھ ویسٹ کے سب سے کم خوش ہیں۔ چیف ایگزیکٹو نک گولڈ برگ نے کہا کہ ریسرچ سے اندازہ ہوتا ہے کہ کام کی جگہوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ وہاں کام کرنے والے کام کرکے خوشی محسوس کرسکیں۔ کام کے دوران ذہنی دبائو کا شکار ہونا اچھی بات نہیں اور اس کے تدارک کے اقدامات کیے جانے ضروری ہیں۔
تازہ ترین