• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایچ ایس کو اگلے سال ’’مشن امپاسبل‘‘ کا سامنا ہوگا

لندن (پی اے) محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ اگلے سال انگلینڈ میں این ایچ ایس سروسز کے لیے حکومت کی جانب سے مقررہ معیار کا حصول ’’مشن امپاسبل‘‘ بن جائے گا۔ یہ وارننگ این ایچ ایس پرووائیڈرز کی جانب سے دی گئی ہے جوکہ ہاسپٹل، مینٹل ہیلتھ اور ایمبولینس ٹرسٹس کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن سروسز کے پاس ضروری رقم موجود نہیں۔ انہوں نے پیشن گوئی کی کہ ہاسپٹل آپریشنز کے لی مزید طویل انتظار کرنا پڑے گا اور اس کے نتیجے میں اے اینڈ ای میں مزید تاخیر کا سامنا کرنا ہوگا۔ تاہم وزراء نے کہا ہے کہ این ایچا یس کو اس کی ضرورت کے مطابق رقم فراہم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پارلیمنٹ نے این ایچ ایس کا بجٹ بڑھا دیا ہے۔ تاہم اس میں اتنا اضافہ نہیں کیا جاسکا جتنا روایتی طور پر ہیلتھ سروس میں کیا جاتا ہے۔ این ایچ ایس پرووائیڈرز نے اپنے ارکان کے بارے میں پیشن گوئی کی ہے جوکہ دو تہائی ہیلتھ اخراجات برداشت کرتے ہیں کہ انہیں2017/18ء میں89.1بلین پونڈز ملیں گے جوکہ اس سال ملنے والی رقم سے2.6فیصد زائد ہوں گے۔ تاہم بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ5.2فیصد سے نصف ہوں گے۔
تازہ ترین