• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروٹیز کی بیٹنگ لڑکھڑا کر سنبھل گئی، کیویز بے بس

ولینگٹن(نیوز ڈیسک)ولینگٹن ٹیسٹ یں پروٹیز کی بیٹنگ لڑ کھڑا کر سنبھل گئی، ڈی کک اور باووما نے جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط کردی، دونوں کے درمیان 160 رنز کی شراکت نے کیویز کو بے بس کردیا، نیوزی لینڈ کیخلاف میزبان ٹیم نے 9 وکٹ پر 349 رنز جوڑ کر 81 کی سبقت پالی، ڈی کک 91 اور باوو89 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے، ڈی گرینڈ ہوم اور نیل ویگز نے 3.3 وکٹیں لیں، تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن ٹیسٹ کا دوسرا دن جنوبی افریقہ کے نام رہا، ٹیم نے رن کی شروعات 2 وکٹ پر 24 سے کی، لنچ سے 3 اوورز قبل 94 رنز پر 6 وکٹیں گنوا کر پروٹیز شدید مشکلات میں گھرے ہوئے تھے۔ نائٹ واچ مین کیگا سو ریباوا9 کو سائوتھی نے ٹھکانے لگایا ہاشم آملا 21 اور فاف ڈوپلسی 22 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈ ہوم کا شکار بنے، جین پال ڈومنی 16 رنز پر نیل وگنز کے ہاتھوں پویلین رخصت ہوئے، ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد کوکٹن ڈی کک اور ٹیم با باووڈ نے ساتویں وکٹ کے لئے 160 رنز جورے، ڈی کک کی پولین واپسی پر جنوبی افریقی ٹیم کو حساب بے باق کرنے کے لئے مزید 14 رنز درکار تھے، تاہم جب پاووبا میدان بدر ہوئے تو اسے 22 رنز کی سبقت مل چکی تھی، دونوں نے بالترتیب 91 اور 89 رنز اسکور کیے، ورٹون فلینڈر 36 اور مورن موکل 31رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں وان کے درمیان اب تک آخری وکٹ کے لئے 47 رنز کی شراکت قائم ہوچکی، ٹیم کا اسکور 9 وکٹ پر 349 رنز تک پہنچ گیا اور اسے 81 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے، ڈی گرینڈ ہوم اور نیل ویگنز نے 3-3 جبکہ سائوتھی نے 2 وکٹیں لیں، واضح رہے کہ کیویز پہلی باری میں 268 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے تھے۔
تازہ ترین