• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے تربیت یافتہ جنگجو داعش کو شکست دے دیں گے، کونسل روب سنگلٹن

لندن (پی اے) برطانیہ کے تربیت یافتہ جنگجو داعش کو شکست دے دیں گے۔ ایک اعلیٰ برطانوی فوجی افسر نے کہا ہے کہ برطانوی افواج جن عراقی اور کرد جنگجوئوں کو تربیت دے رہی ہیں وہ داعش کو مکمل شکست سے دوچار کردیں گے۔ دہشت گرد گروپ کو شکست دینے کا عزم رکھنے والے68رکنی گلوبل کولیشن میں برطانیہ کے کردار کے حصے کے طور پر5سو سے زائد برطانوی فوجی اس وقت عراق میں متعین ہیں۔ کرد علاقے اربل میں برطانوی کیمپ کے کمانڈنگ افسر لیفٹیننٹ کونسلر روب سنگلٹن نے پریس ایسوسی ایشن کو بتایا کہ عراقیوں اور کردوں کو تربیت دینا ہمارا کام ہے تاکہ وہ موصل میں کام کرسکیں اور لگتا ہے کہ وہ یہ کام بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ وہ بہادر ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ داعش کو شکست سے دوچار کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ ہماری تربیتی ٹیمیں فرسٹ کلاس ہیں اور کرد اور عراقی سیکورٹی فورسز ان کا بہت احترام کرتی ہیں۔ برطانوی وزیر دفاع سر مائیک فیلن نے کہا ہے کہ فراہم کی جانے والی تربیت بہت اہم ہے۔ 2014ء سے ہم نے44ہزار افراد کو تربیت فراہم کی ہے جو اہم ثابت ہورہی ہے اور مغربی موصل کو آزاد کرانے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
تازہ ترین