• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا بائیکاٹ ،انتخابی اصلاحات کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

اسلام آباد( طاہر خلیل) پارلیمانی کمیٹی میں تحریک انصاف کے رویے کے خلاف الیکشن کمیشن کے بائیکاٹ سے انتخابی اصلاحات کوحتمی شکل دینے کامعاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔ انتخابی اصلاحات کی ذیلی پارلیمانی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی ڈاکٹر شیریں مزاری نےافسروں کی تعیناتی پر الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئےاسے الیکشن سے پہلے دھاندلی قراردیا تھا۔ جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے سخت احتجاج کے بعد پارلیمانی کمیٹی کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ قانون وانصاف کے وفاقی وزیر زاہد حامد نے نمائندہ جنگ سے گفتگو میں کہا کہ بائیکاٹ سے پارلیمانی کمیٹی کی کارروائی رک گئی ہے، الیکشن کمیشن کومنا کر واپس لائیں گے تاکہ انتخابی اصلاحات کے ترمیمی بل کو جلد حتمی شکل دی جاسکے۔ انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کا منظورکردہ ایک آئینی ترمیمی بل پہلے ہی قومی اسمبلی میں زیر غور ہے۔ جس میں نگران حکومت کیلئےلازم قرار دیا گیا کہ نگران دور میں وزرا کی تعداد 10سے زیادہ نہیں ہو گی، توقع ہے کہ وفاقی وزیر زاہد حامد رواں ہفتے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرکے پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ ختم کرنے پر آمادہ کریں گے۔ 
تازہ ترین