• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے بیا ن پر ملک میں ریفرنڈم کرایا جا ئے ،محمد علی درانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سا بق وفا قی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو’ نظر بند‘ کر نے کی سازش کی جارہی ہے ۔’ ہندوستا ن سے دوستی‘ وزیراعظم نو از شر یف کاانتخابی منشور ہے تو قوم 2018ء کے الیکشن میں ان کی ضما نت ضبط کرادے گی۔ ”جنگ “اور”دی نیوز“کو ایک انٹرویو کے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے محمد علی درانی نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کے بیا ن پر ملک میں ریفرنڈم کرایا جا ئے کہ قوم بھارت سے دوستی یا کشمیر کی آزادی چاہتی ہے؟ انہو ں نے کہا کہ نظریہ پا کستا ن کے لیے سب سے بڑاخطر ہ مو دی کے یار ہیں ہندوستا ن سے دوستی کے نام پر ووٹ لینے کا بیان سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دیاگیا ہے جو نظریہ پا کستا ن پر کا ری ضر ب لگانے کی سکیم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کے آج سب سے بڑے محا فظ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام ہیں۔کشمیریو ں نے جا نو ں کا نذرانہ دے کر اکھنڈ بھارت کے نعرے کو دفن کر دیاہے لیکن حکومت نے حافظ سعید کو نظر بند کر کے بھا رت کو دوستی کا پیغام دیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم اہل کشمیر کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیںکہ کشمیریوں کا دشمن پاکستانیوں کا دوست کیسے ہوسکتا ہے؟ ہماری دوستی اوردشمنی کشمیرسے مشروط ہے۔ 
تازہ ترین