• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکر، تیز رفتار بس کی رکشے کو ٹکر سے خواتین ، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

 بھکر (صباح نیوز) دریا خان روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھکر کے علاقے دریا خان روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل رکشے پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو بھکر منتقل کیا جہاں 3 مزید زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ہیں جب کہ ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ہی ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
تازہ ترین