• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی وزیر اعلیٰ کا عہدہ فاٹا کو دینے کی تجویز ،ارکان پارلیمنٹ کا معاملہ صوبائی حکومت کیساتھ اٹھانے کا فیصلہ

  پشاور(نمائندہ جنگ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں فاٹا کو نمائندگی ملنے کے بعد علاقہ کی محرومیوں کے خاتمہ اور جامع ترقی کیلئےفاٹا کے اراکین پارلیمنٹ نے ڈپٹی وزیر اعلیٰ یا  سینئر صوبائی وزیر کاعہدہ فاٹا کودینے کی تجویز پیش کردی ہے جس پر فاٹا اصلاحات کمیٹی میں غور کرنے کیساتھ معاملہ صوبائی حکومت کیساتھ بھی اٹھایاجائے گا ،فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں باہمی مشاور ت کے بعد یہ فیصلہ کیاہے کہ فاٹا کی ترقی کے لیے صوبہ میں ڈپٹی وزیر اعلیٰ کاعہدہ متعارف کرایاجائے جس کےلئے ضرورت پڑنے پر آئینی ترمیم کی جائے ساتھ ہی انکا یہ بھی کہناہے کہ اگر آئینی ترمیم میں کو مسئلہ پیش آتاہے تو پھر صوبہ کاسینئر وزیر تو فاٹاسے ضرور ہونا چاہئے تاکہ علاقے کی دیرینہ محرومیوں کا ازالہ کیاجاسکے اس سلسلے میں فاٹا کے نمائندوں نے تجویز فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کو بھی پیش کردی ہے جبکہ صوبائی حکومت کیساتھ بھی اس بات کی جائے گی جبکہ صوبہ کی تمام اہم جماعتوںکو بھی اس حوالے سے اعتمادمیں لیاجائے گا اس سلسلے میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل آفرید ی نے رابطہ پر بتایا کہ ہمارا مطالبہ اور خواہش تو یہی ہے کہ ابتداء میں تو وزیر اعلیٰ کاعہدہ ہی فاٹا کو دیاجائے لیکن اگر ایسا ممکن نہیں ہوتا تو پھر کم از کم ڈپٹی وزیر اعلیٰ یاپھر سینئر صوبائی وزیر کاعہدہ تو ضرور فاٹا کے کسی منتخب رکن صوبائی اسمبلی کودیاجانا چاہئے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے تاکہ فاٹا کی تیز رفتارترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔
تازہ ترین